لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں نیب نے کل طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کل کیلئے نیب کا نوٹس بھیجا لیکن پیش نہ ہوئے، بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 پاس رکھے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔