اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از وقت حج فلائٹ آپریشن مکمل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد اور ملتان ہوائی اڈوں پر قبل از حج فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق تمام 79 پروازیں روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت اپریٹ ہوئیں۔79 پروازوں کے ذریعے 26000 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔یہ پروازیں پی آئی اے، سعودی ایئر لائنز، ایئر بلیو اور سیرین ایئر نے چلائیں۔سعودی حکام نے منصوبہ کامیاب بنانے میں پاکستان کی معاونت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ترجمان سی اے اے مزید 11 ہزار زائرین نجی پروازوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے ارض مقدس روانہ ہوئے۔ملتان ایئرپورٹ سے کل 7944 عازمین حج 28 طے شدہ پروازوں سے روانہ ہوئے۔
سرکاری حج سکیم کے تحت 6457 نے 20 شیڈولڈ پروازوں میں سفر کیا۔ مزید 11 شیڈولڈ پروازوں نے 1487 نجی عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More