گزشتہ ماہ جون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاب زر میں 39فیصد اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) گزشتہ ماہ جون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 39فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2.2ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔
اس حورالے سے سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں برس جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرزکی ترسیلات بھیجیں ۔ ترسیلات زر سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے دوران ترسیلات کی مد میں 27 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ترسیلات زر 2022 کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More