بائیدن نیٹو سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے

ولنیئس (پاک ترک نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن بدھ کو نیٹو سربراہی اجلاس میں یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔
یہ ملاقات اس حوالے سے اہم ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس میں یوکرینی صدر کی شرکت ایک سوالیہ نشان تھا ۔ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ نیٹو رہنمائوں کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ۔یوکرین کی نیٹو شمولیت کے حوالے سے کسی فیصلے کی امید کی جا رہی ہے ۔ تاہم کچھ رہنمائوں کے درمیان کچھ اس معاملے میں تقسیم پیدا کی ہوئی ہے ۔
یوکرین کی نیٹو شمولیت سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو گی کیونکہ امریکی صدر بائیڈن روسی حملے کے باعث یوکرین کو اتحاد میں شامل کرنے کیلئے متحرک نظر آ رہے ہیں ۔تاہم بائیڈن نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت پر کہا ہے کہ ابھی جنگ جاری ہے اور ملک کو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ابھی بھی مزید اصلاحات کی ضرورت ہوگی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More