چین نے دنیا کا پہلا میتھین ایندھن والا خلائی راکٹ لانچ کر دیا

بیجنگ (پاک تر ک نیوز) چین کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک نجی چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا میتھین مائع آکسیجن خلائی راکٹ مدار میں چھوڑ دیا ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق Zhuque-2 کیریئر راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (01:00 GMT) شمال مغربی چین کے اندرونی منگولیا میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا ۔

یہ لانچ بیجنگ میں قائم فرم لینڈ اسپیس کی دوسری کوشش تھی  جو چین کے تجارتی خلائی شعبے کی ابتدائی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

Zhuque-2کیریئر راکٹ کم آلودگی پھیلانے والے، محفوظ، سستے اور دوبارہ قابل استعمال راکٹ کے لیے موزوں پروپیلنٹ سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر میں Zhuqu-2 کی پہلی لانچ کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More