شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ جاپان کی جانب سے اس میزائل تجربے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے ۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ایک طویل فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کو پیانگ یانگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق 10بجے فائر کیا گیا تھا ۔
جاپان کے کوسٹ گارڈز اور وزارت دفاع نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے بتایا کہ اس نے تقریباً 74 منٹ تک پرواز کی۔
یہ 6,000 کلومیٹر (3,728 میل) کی بلندی تک پہنچی۔یہ شمالی کوریا کی جانب سے اب تک طویل وقت تک پرواز کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More