کیف (پاک ترک نیوز) انا ج کی ترسیل معاہدے کی مدت ختم ہونے کے ایک روزبعد روس نے یوکرین کی بحیرہ اسود کی اہم اوڈیسا بندرگاہ پر حملہ کردیا۔
کیف کی جانب سے چھ کروز میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔دوسری جانب روس نے اسےجوابی کارروائی قرار دیا ہے۔
یوکرین کی فوج کی سدرن کمانڈ نے کہا کہ روسیوں نے پہلے ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے فضائی دفاع کو ختم کرنے کی کوشش کی اور پھر چھ کلیبر کروز میزائلوں سے اوڈیسا کو نشانہ بنایا۔
سابقہ پوسٹ