پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، حمزہ خان عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز ، عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان کی شاندار کامیابی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔
پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملیشئن حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا۔
اس مقابلے میں حمزہ خان نے اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور عالمی جونیئر سکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔
حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔ حمزہ خان اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More