لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سستی ایل این جی معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان اور آذربائیجان نے ایل این جی کی خریداری کے لیے تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے۔پاکستان آذربائیجان سے ہر ماہ ایک اسپاٹ ایل این جی کارگو خریدے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان دوست اور برادر ممالک ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں آج اہم ترین دن ہے، معاہدے کی مدت ایک سال ہے اور اسے مزید ایک سال بڑھایا جاسکتا ہے۔ پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کلیدی کردار صدر آذربائیجان کا ہے، مصدق ملک، اسحاق ڈار کا کردار بھی بہت اہم رہا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آذر بائیجان سے ایل این جی کا ایک جہاز ہر ماہ خریدا جائے گا، لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں، نہ خریدنے پر پاکستان پر کوئی ہرجانہ نہیں ہو گا۔
یاد رہے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ پاکستان آذربائیجان میں ایل این جی کا تاریخی معاہدہ 24 جولائی کو ہو گا۔
وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت آذربائیجان سے 12 ایل این جی کارگو جہاز خریدے گی معاہدے کے تحت پاکستان ضرورت کےمطابق ایل این جی خریدے گا اور خریداری کے وقت جو مارکیٹ ریٹ ہو گا اس سے کم پر خریدا جائے گا۔
سابقہ پوسٹ