عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری ،پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی

کولمبو (پا ک ترک نیوز) پاکستان اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق ڈبل سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس دوران انہوں نے 322گیندوں کا سامنا کیا اس کی اننگز میں 19چوکے اور 4چھکے شامل ہیں ۔
پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 457رنز بنا لئے ہیں اور سری لنکا پر 291رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More