ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ہندوؤں کا تہوار نوراتری 15 اکتوبر کو شروع ہونا ہے جبکہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان میچ بھی 15 اکتوبر کو ہی احمد آباد میں شیڈول ہے۔
سکیورٹی ادراوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو شائقین کے سفری پروگرام میں تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جبکہ شائیقن نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے پہلے ہی ہوٹل بک کروا لیے ہیں۔
دوسری جانب پاک بھارت مقابلے کی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ فینز نے پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More