کراچی(پاک ترک نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 1000پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ،دو سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 1028 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔