لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان آئندہ 48گھنٹوں میں متوقع ہے ۔قائد ن لیگ دبئی سے لندن واپس پہنچیں گے، جہاں وہ پریس کانفرنس میں اپنی وطن واپسی کا اعلان کریں گے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر دیگر پارٹیوں کے افراد کی ن لیگ میں شمولیت کے لیے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
ن لیگ نے 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ عام انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔