ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان(ایم بی ایس) کی سربراہی میں چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی پیٹرولیم کمپنی سعودی آرامکونے تاریخ میں اپنا نام سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی کے طور پر درج کرا لیا ہے ۔اس کی قیمت 2 کھرب ڈالر سے زیادہ ہونے کے ساتھ ہی اس دیو ہیکل آئل کمپنی کے پچھلے سال 159 ارب ڈالر سے زیادہ کے غیر معمولی خالص منافع سے اسکی یگانہ حیثیت کو تقویت ملی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے فارچیون گلوبل 500 کی درجہ بندی میں سب سے اوپر کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اور سعودی آرامکو یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان کامیاب رہی ہے۔جس کے لئے کمپنی نے دیگر شعبوں کے ساتھ مل کر اختراعی کوششیں شروع کی ہیں۔ کمپنی نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ذریعے پیشہ ورانہ گالف کی دنیا میں قدم رکھا اورپی جی اے کے تعاون سے کھیل کے منظر نامے کو نئے سرے سے متعین کرنے کی توقع ہے۔
سعودی آرامکو کی طاقت سیاسی دنیا میں بھی پھیلی ہوئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے مذمت کے باوجود محمد بن سلمان نے بائیڈن کو مہنگائی کو کم کرنے کے مقصد سے عالمی سطح پر تیل کی فروخت بڑھانے پر راضی کر کے اپنا اثر و رسوخ ظاہر کیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کے اوپیک گروپ نے تیل کی عالمی فروخت میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی کی جس سے عالمی رہنماؤں پر MBS کے اثر و رسوخ اور طاقت کو تقویت ملی۔چنانچہ آج سعودی آرامکو کی بے مثال کامیابی عالمی توانائی کے منظر نامے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر اس کے کردار کی علامت ہے۔