توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے ۔
عدالت کی جانب سے گرفتاری کا بھی حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔
یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج پی ٹی آئی چیئرمین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالت نے صبح ساڑھے 8 بجے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس متعدد بار کال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کیا کہ کیا کچھ کہیں گے؟ کوئی شعر و شاعری ہی سنا دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More