استنبول میں تیز میوزک چلانے پر کارسوار قتل

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں اونچی آواز میں میوزک چلانے والے شخص کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک شہر استنبول میں 38سالہ شخص کو تیز چلانے کی پاداش میں چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے کار سوار کو میوزک کی آواز کم کرنے کو کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سوار کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سنان چلیشکانیل کے نام سے ہوئی ہے جسے راہگیر شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے تاہم وہ دوران علاج چل بسا جب کہ قاتل فرار ہوگیا جسے اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

قتل کی یہ لرزہ خیز واردات ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا۔ جہاں گاڑی میں تیز آواز میں گانے سننا معمول کی بات ہے اور قتل کی وجہ بھی یہی بات بنی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار سوار کو خون میں لت پت دیکھا جا سکتا ہے جس پر موٹر سائیکل سوار مسلسل چاقو کے وار کر رہا ہے۔ راہگیروں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھ نہ آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More