چین میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 33ہو گئی ،18لاپتہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 33ہوگئی جبکہ 18لاپتہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ اور اس کے آس پاس حالیہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے، جن میں پانچ ریسکیورز بھی شامل ہیں، جب کہ 18 دیگر افراد لاپتہ ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ بارشوں نے چین کے دارالحکومت کو متاثر کیا ہے، جس نے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے اور شہر کے مضافاتی علاقوں اور آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق ملک کے شمال کے بیشتر حصے کو جاری شدید بارشوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔
حکام نے کہا کہ بیجنگ میں حالیہ خراب موسم کے بعد 33 افراد ہلاک اور 18 لاپتہ ہیں، جس کی بنیادی وجہ سیلاب اور عمارتوں کا گرنا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More