انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں کردوستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے دہشت گردوں کیخلاف جھڑپ میں 6ترک فوجی جاں بحق ہوگئے ۔
وزارت دفاع کے مطابق یہ جھڑپ زیپ میں ہوئی جو ایک ایسا خطہ جہاں ترکیہ اپریل 2022 سے "کلو لاک” کے نام سے سرحد پار آپریشن کر رہا ہے۔
یہ کارروائی پی کے کے کو ترکیہ میں حملے کرنے کے لیے عراق کو ایک اڈے کے طور پر استعمال کرنے سے روکنے کا اقدام ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردی تنظیم پی کے کے اس علاقے میں سخت مزاحمت کر رہی ہیں تاہم خطے کو دہشت گردوں سے جلد پاک کردیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پی کے کے کو ترکیہ ،امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے ۔اس گروپ نے 1984 میں جنوب مشرقی ترکیہ میں بغاوت شروع کی تھی جس میں 40,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔
ترکیہ نے عراق میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے ارکان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ SDF زیادہ تر پیپلز پروٹیکشن یونٹس (YPG) پر مشتمل ہے جسے ترکیہ PKK کی شامی شاخ سمجھتا ہے۔