پولینڈ کے وزیر اعظم کا غیرقانونی امیگریشن کے حوالےسے ملک میں ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ

وارسا (پاک ترک نیوز) پولینڈ کے وزیراعظم نے غیر قانونی امیگریشن کیخلاف 15اکتوبر کو ریفرنڈم کا فیصلہ کیا ہے ۔
پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی غیر قانونی امیگریشن پر پر ریفرنڈم کرانا چاہتے ہیں ۔ پولینڈ کے وزیراعظم کی جانب سے ریفرنڈ میں عوام سے پوچھا ہے کہ کیا وہ یورپی یونین کی نقل مکانی کے منصوبے کے حصے کے طور پر غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔
موراویکی نےکہاکہ 15 اکتوبر کو ہونے والے ریفرنڈ م میں سوال کیا جائے گا کیا آپ یورپی بیوروکریسی کے نافذ کردہ زبردستی نقل مکانی کے طریقہ کار کے تحت مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کی حمایت کرتے ہیں؟

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More