ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا ء کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کردیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 ہوگی۔
دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More