امریکی فوج شام میں پی کے کے کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے،ترک نیوز ایجنسی

انقرہ (پاک ترک نیوز) انادولو ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی میں دہشت گرد گروپ PKK کے شامی الحاق وائی پی جی کے ارکان کے ساتھ ایک مشترکہ مسلح مشق کا انعقاد کیا۔
انادولو ایجنسی (اے اے) نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے پی کے کے اور وائی پی جی کے دہشت گرد گروپوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ PKK/YPG کے درجنوں دہشت گردوں کے ساتھ مشقیں صوبہ حسکہ کے قمشلی علاقے میں منعقد کی گئیں۔
مشق میں طیارہ شکن ہتھیار، امریکی ساختہ بریڈلی بکتر بند جنگی گاڑیاں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ہیلی کاپٹروں سے تعینات دہشت گردوں نے مقررہ اور موبائل اہداف پر ٹینک شکن میزائل اور تھرمل اسکوپ کے ساتھ سنائپر رائفلز کا استعمال کیا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More