بھارت نے ایشیا کپ کیلئے 18رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ،بمرہ اورراہول کی واپسی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی ٹیم سلیکٹرز چیئرمین اجیت اگرکر نے نئی دہلی میں 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ انجری مسائل کے شکار بمرہ اور کول راہول کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔
ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ دیگر ٹیم میں ویرات کوہلی ،رویندرا جدیجا،سوریا کمار یادیو، ،شبمن گل، ایشان کشن شریاس آئیر، تلک ورما، اکسر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا شامل ہیں۔
بھارتی ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کیخلاف میچ سے کرے گا روایتی حریف 2ستمبر کو کینڈی میں مد مقابل آئیں گے ۔
یاد رے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا ۔یہ 2008ءکے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
ایونٹ کے چار میچز کا انعقاد پاکستان میں ہو گا جبکہ 9میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور گروپ بی میں3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا اس کے علاوہ 6 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان سپر فور کا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More