بٹگرام؛ چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے

بٹگرام(پاک ترک نیوز) بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، سکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں ۔چیئر لفٹ پھنس کر ہوا میں معلق ہوگئی جس میں اساتذہ و بچوں سمیت 8 افراد سوار ہیں۔جبکہ لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے آرمی کا ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ گیا۔ بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے سکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ بلندی پر پھنس گئی۔رسی ٹوٹنے سے پھنسنے والی لفٹ کی اونچائی سیکڑوں فٹ ہے اور مقامی لوگ امدادی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج نے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے ریکی کرے گا کیوں کہ چیئر لفٹ کی 3میں سے 2تاریں ٹوٹ چکی ہیںاور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوائی پریشر سے اکیلی بچ جانے والی تار بھی ٹوٹ سکتی ہے، اس لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کو انتہائی محتاط انداز میں کیے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More