ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ۔
پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہو گیا ۔پاکستان نے 40رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
سری لنکا میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے تین کھلاڑی 40رنز کے سکور پر پویلین پہنچ گئے ۔
فخر زمان 2،کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ آخری آئوٹ ہونیوالے بلے باز محمد رضوان 21رنز کر میدان بدر ہوئے ۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 24جبکہ تیسرا اور آخری 26اگست کو ہو گا ۔