ناسا نے 4خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کردیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) ناسا اور سپیس ایکس نے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کردیا ۔چاروں خلابازوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔
کریو 7 مشن کی کمانڈ امریکی جیسمین موگبیلی کر رہے ہیں اور اس میں ڈنمارک کے اینڈریاس موگینسن، جاپان کے ساتوشی فروکاوا اور روس کے کونسٹنٹین بوریسوف شامل ہیں۔
امریکہ کے شہر فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39Aسے ڈریگن جہاز فالکن 9راکٹ کے ذریعے صبح 3بجکر 27منٹ پر روانہ ہوا ۔راکٹ لانچ کے وقت تقریباً 10ہزار کے قریب افراد موجود تھے ۔
ڈریگن کرافٹ کے فالکن 9 راکٹ سے مدار میں عملے کے ساتھ الگ ہونے کے فوراً بعد مشن کنٹرول روم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More