ماسکو (پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے روسی کے علاقے کرسک کے قصبے میں ڈرون کا حملہ کیا گیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم روس کی جانب سے ماسکو کے قریب ایک اور یوکرینی ڈرون گرانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔
روسی حکام نے بتایا کہ کرسک کے علاقے میں روسی قصبے کرچاتوف پر یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک انتظامی اور رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا، جبکہ دوسرا ڈرون ماسکو کے قریب مار گرایا گیا۔
کرسک کے علاقائی گورنر رومن سٹاروویٹ نے کہا کہ حکام صبح سویرے ہونے والے حملے کے بعد کرچاتوو قصبے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔تاہم خوش قسمت سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
گورنر نے اطلاع دی کہ دو عمارتوں کو دو ڈرونز سے نقصان پہنچا، لیکن بعد میں واضح کیا کہ کرچاتوو قصبے پر حملے میں صرف ایک بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی) ملوث تھی، جو سوویت دور کے کرسک نیوکلیئر پاور سٹیشن سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔