ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی ایک ٹکٹ کی قیمت 19لاکھ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) رواں بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپے سے بھی تجاویز کرگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹس حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ بلیک میں ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ بھارتی روپوں سے بھی تجاویز کرچکی ہے۔
احمد آباد میں پاک بھارت ٹیموں کے مقابلے کیلئے کھیلوں کے ٹکٹوں کیلئے عالمی آن لائن پلیٹ فارم ویاگوگو پر 19,51,580 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اہم معرکے کے ٹکٹ محض 6 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔
ویاگوگو نامی ٹکٹنگ سائٹ کے پاس اب بھی 100 سے زیادہ ٹکٹیں موجود ہیں، جس کیلئے لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔
انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ بھی 2 لاکھ 34 سے زائد روپے میں فروخت کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ چنئی میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے ٹکٹوں کی ابتدائی قیمت 31,340 روپے سے لیکر 9,31,295 روپے تک فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں روایتی حریف ٹیمیں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More