اسرائیل نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر غزہ کی پٹی میں تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل نے دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی مبینہ کوشش ناکام ہونے کے بعد غزہ کی پٹی پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں۔
اس حوالے سے اسرائیل کی فوج اور وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہناہے کہ اسرائیلی فورسز نے دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش کے بعد غزہ کی پٹی سے نکلنے والے تمام تجارتی سامان کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
فوج اور وزارت نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی فوج، جو اسرائیل اور فلسطینی انکلیو کے درمیان کراسنگ پوائنٹس کو کنٹرول کرتی ہے، نے کریم شالوم کراسنگ پر "کئی کلو گرام اعلیٰ قسم کے دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلا، جو تین ٹرکوں کے ذریعے کپڑے کی ترسیل کے اندر چھپایا گیا تھا”۔
بیان کے مطابق، تمام "غزہ سے اسرائیل تک تجارتی ترسیل” کو روکا جا رہا ہے تاکہ "کراسنگ پر سیکورٹی ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے”۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More