نگران وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس کا شمار ایک زمانے میں دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا تھا۔
نگران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
. انہوں نے مزید کہا کہ پی آئ اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے انتظامیہ اور ہوا بازی ڈویژن دن رات کام کریں اور پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی پلان جلد از جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016 میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوار ہوئی ہے۔
اجلاس میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، مشیر نگران وزیراعظم براے ہوا بازی ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر نگران وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More