ترکیہ کے یورپی چیمپئن بننے کے بعد ملک بھر میں والی بال میں نوجوانوں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ

استنبول (پاک ترک نیوز)
عالمی سطح پر ترک خواتین کی والی بال ٹیم کی کامیابیوں نے قومی سطح پر بالخصوص نوجوان لڑکیوں میں والی بال میں دلچسپی کو بڑھایا ہے اور والی بال کے اسباق کی مانگ میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دلچسپی خاص طور پر لیگ فائنل کے دوران عروج پر ہوتی ہے۔جولائی 2023 میں انٹرنیٹ پر والی بال کے تمام پرائیویٹ اسباق اور والی بال کلاسز کی تلاش میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 180 فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2023 کے مقابلے اس ماہ سرچز میں 170 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترک خواتین کی والی بال ٹیم کی یورپی چیمپئن شپ میں گذشتہ روز کامیابی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔یہ بتاتے ہوئے ڈیٹا ماہرین نے کہا ہےکہ اس وقت بہت سے والدین اپنے بچوں کے لیے والی بال کے کورسز کی تلاش میں ہیں۔والی بال کے کورسز اور پرائیویٹ اسباق کی تلاش جنہوں نے ترک خواتین والی بال ٹیم کی جیت کے ساتھ رفتار حاصل کی۔ توقع ہے کہ ستمبر کے آخر تک پچھلے سال کے مقابلے میں 700 فیصد بڑھ جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More