ترکیہ میں شہریوں کی سالانہ بنیادوں پر قوت خرید میں اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میں خوردہ فروخت میں سالانہ نمو اور صنعت، تجارت، تعمیرات اور خدمات کے شعبوں کے مشترکہ کاروبار میں تیزی آئی ہے۔مستحکم قیمتوں پر خوردہ فروخت کا حجم جولائی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 31 فیصد بڑھ گیا ہے۔ جو پچھلے مہینے میں ریکارڈ کیے گئے 29 فیصد اضافے سے تیز ہے۔
ترکیہ کے ادارہ شماریات (ترک سٹیٹ) کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر، خوردہ فروخت جون میں صرف 0.2 فیصد اضافے کے بعد 2.7 فیصد بڑھی تھی۔جولائی 2022 سے تقابل میں خوراک، مشروبات اور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا، جو جون کے 27 فیصد سال بہ سال اضافے سے کم ہے۔
دوسری جانب نان فوڈ ریٹیل سیلز میں سالانہ اضافہ جون میں 33 فیصد سے جولائی میں 42 فیصد تک پہنچ گیا۔الیکٹرانک سامان اور فرنیچر کی فروخت میں سال بہ سال 63 فیصد اور ماہ بہ ماہ فروخت میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی فروخت میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ لیکن جون کے مقابلے میں ان میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں میل اور آن لائن فروخت کے ذریعے آرڈرز میں 61 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More