مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران زخمی ایک اورفوجی ہلاک ،تعداد 4ہو گئی

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ملٹری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا بھارتی فوجی آج اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔بھارتی نے فوج نے لاپتا اہلکار کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔
بھارتی فوج کے ملٹری آپریشن میں تربیت یافتہ کتا بھی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے اس آپریشن میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کا بھی دعویٰ بھی کیا تھا جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی۔
بھارتی فوج نے دو روز قبل ایک ملٹری آپریشن کیا تھا جس میں کرنل من پریت سنگھ، میجر آشش دھون چک اور ایک ڈی ایس پی مارے گئے تھے۔
اس آپریشن میں دو فوجی گولیاں لگنے سے شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔جن میں سے ایک نے آج دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ اس طرح اس فوجی آپریشن میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
یہ فوجی آپریشن ختم ہونے کے بعد پتا چلا کہ ایک اہلکار لاپتا ہے۔ کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے اپنی ساتھیی کی تلاش کے لیے کئی سرچ آپریشنز کیے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More