ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ،سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا،چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وہ آبدیدہ ہوگئے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی، انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More