ناروے کی فضائیہ کا جدید ترین ایف ۔35اے امریکی لڑاکا طیارے موٹر وے پر اتارنے کی کامیاب مشق

اوسلو (پاک ترک نیوز)
ناروے کی فضائیہ کے جدید ترین ایف ۔35اے امریکی لڑاکا طیاروں نے پہلی مرتبہ جنگ کی ہنگامی حالت میں ائر بیس سے ہٹ کر اڑان بھرنے اور اترنے کی مشق کے طور پر موٹر وے پر اترنے اور پرواز کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔
ناروے کی فضائیہ کی اس سلسلے میں جاری کردہ تازہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جنگ کے وقت رائل نارویجن فضائیہ کے دو طیارے فوجی مشق کے ایک حصے کے طور پر وسطی فن لینڈ کے شہر ٹروو میں اترے۔
ناروے کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ہوائی جہاز وں کے دوبارہ اڑان بھرنے سے پہلے لینڈنگ کے فوراً بعد طیاروں کے انجنوں کے چلتے ہوئے ایندھن بھرا گیا جسے "ہاٹ پٹ ری فیولنگ” کہا جاتا ہے ۔
رائل نارویجن ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل رالف فولینڈ نے بیان میں کہا کہ لڑاکا طیارے زمین پر کمزور ہوتے ہیں، اس لیے چھوٹے ہوائی اڈوں اور اب موٹر ویز استعمال کرنے کے قابل ہونے سے جنگ کی صورت میں ہماری بقا میں اضافہ ہوگیاہے۔
یاد رہے کہ فن لینڈ جو اپریل میں نیٹو میں شامل ہوا وہ روس کے ساتھ 1,300 کلومیٹرطویل سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔ جبکہ ناروے جو نیٹواتحاد کا بانی رکن ہےوہ فن لیند کا ہمسایہ ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایف۔35 لڑاکا طیاروںکی ایک اور قسم ایف ۔ 35بی جو عمودی طور پر اترنے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ اس سے پہلے سڑکوں پر اتر چکا ہے۔ جبکہ ایف۔ 35 جیٹ کے اس مخصوص ورژن کے لیے یہ پہلا تجربہ تھا جو عمودی طور پرلینڈنگ کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More