عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برینٹ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More