ترکیہ نے رومانیہ کو قدرتی گیس برآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ٹرکش پیٹرولیم پائپ لائن کارپوریشن (بوٹاش) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے قدرتی گیس برآمد کرنے کے لیے رومانیہ کی او ایم ویپیٹروم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
بوٹاش نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی سے رومانیہ تک پائپ لائنوں کے ذریعے گیس کی ترسیل یکم اکتوبر سے معاہدے کے تحت شروع ہو گی۔ جو کہ یومیہ 4 ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی کی اجازت دیتا ہے اور 31 مارچ 2025 کو ختم ہو جائے گا۔
بیان کے مطابق قدرتی گیس کی تجارت کے علاوہ فریقین نے ٹرانسمیشن، اسٹوریج، پیداوار اور سبز توانائی کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بوٹاش جس نے یونان، بلغاریہ اور ہنگری جیسے خطے کے ممالک کو قدرتی گیس کی برآمد کے لیے کامیابی کے ساتھ اہم معاہدے کیے ہیں، رومانیہ کو شامل کرکے ہمسایہ منڈیوں اور یورپ میں توانائی کی فراہمی کے تحفظ اور تنوع میں اپنا حصہ بڑھا رہا ہے۔
بوٹاش نے نوٹ کیا کہ وہ مختلف ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ نئے برآمدی معاہدوں پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، مزید کہا کہ اس کا مقصد تین سالوں کے اندر ترکی کے دس بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک بننا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More