مستونگ(پاک ترک نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53ہوگئی جبکہ 60سے زائد افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 53 افراد جاں بحق ہوئے اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکے میںجاں بحق افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے جبکہ60 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔خودکش دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم نے بتایا ہے کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، مستونگ میں دھماکا بڑی نوعیت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا بتانا ہے کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔