نسیم شاہ کی لندن میں کندھے کی سرجری مکمل

لندن(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی لندن میں کندھےکی سرجری مکمل ہو گئی۔
قومی فاسٹ بائولر ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس پر ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلر کی سرجری تجویز کی تھی۔
نسیم شاہ کو سرجری کے بعد 4 سے 6 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ باؤلنگ شروع کر سکیں گے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو انجری کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More