امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ ملک سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے حکومت پاکستان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ اور اس کے لئے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے اعلان کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےمنگل کی شب ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔محکمہ دفاع کے اعلیٰ ترین عہدیدار کا یہ ٹیلی فونک رابطہ پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کیے جانے کے فورا بعد ہوا ہے۔
پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی۔اس ٹیلی فونک رابطے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع آسٹن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ساتھ ہی دنوں ملکوں کے دفاع کے شعبے میں تزویراتی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کے حوالے خبریں پہلے سے آ رہی تھیں۔ تاہم گذشتہ روز3 اکتوبر کو نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے تھے۔جس میں تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کوملک چھوڑنے کی دی جانے والی ڈیڈ لائن بھی شامل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More