کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے تین بلے باز پویلین لوٹ گئے

حیدر آباد(پاک ترک نیوز) بھارت میںہونیوالے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے نیدر لینڈز کیخلاف ابتدائی تین بلے باز پویلین لوٹ گئے ۔فخر زمان ،بابراعظم اور امام الحق 38رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کےم طابق بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
ٹاس کے موقع پر نیدرلینڈز کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More