کورولش عثمان کے مرکزی اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک ترک نیوز) معروف تر سیریز کورلوش عثمان کے مرکزی کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ گئے۔
معروف سیریز کے مرکزی کردار ادا کرنیوالے براق اوزچیویت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔ اداکار نے تصویر میں سیاہ رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ تصویر پر انہوں نے کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔ براق کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔
اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More