ہرات(پاک ترک نیوز) افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا ایک اورزلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کی جانب سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ ہے۔ 7 اکتوبر کو اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔