حماس اور اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی خبروں کو مسترد کردیا

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خبروں کو مسترد کردیا ۔
تفصیلات کےم طابق حماس اور اسرائیل دونوں نے جنوبی غزہ میں جنگ بندی کی خبروں کو مسترد کیا ۔مصر میں سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس طرح کا معاہدہ ہونا تھا۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ایک ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کے ایندھن کے آخری ذخائر شاید چند گھنٹوں میں ختم ہو جائیں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر کوئی بھی قبضہ ایک ’بڑی غلطی‘ ہو گی، وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ کی پٹی پہلے سے ہی مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا حصہ ہے، اسرائیل انکلیو پر موثر کنٹرول برقرار رکھتا ہے اور اس کے رہائشیوں کے حقوق کو محدود کرتا ہے۔
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ سرحدی باڑ کے ساتھ ہزاروں فوجی، ٹینک اور ہتھیاروں کو تعینات کر دیا ہے توقع ہے کہ وہ جلد ہی زمینی حملہ شروع کر دے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More