نگراں وزیراعظم کی بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی جہاں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملاقات کی۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔
نگران وزیرِ اعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا گزشتہ برس سیلاب میں پاکستان کے دورے اور متاثرین کی مدد و بحالی کے عمل میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے سیکٹری جنرل کی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے اقدامات اور اس اہم چیلنج پر دنیا بھر میں آگاہی کے لیے اقدامات پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔
اسی طرح، وزیرِ اعظم کی قزاقستان کے صدر قاسم جورمات توقایف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان قزاقستان کے مابین تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More