اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک سے ڈیڑھ بجے تک کا وقت دے دیا، گزشتہ سماعت میں عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک دائمی وارنٹ معطل کے تھے۔
نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کروا دی ہیں جن میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضم شدہ پراپرٹی کو ریلیز کرنے، پلیڈر مقرر کرنے اور عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی درخواستیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی پیشی کے حوالے سے احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، احتساب عدالت میں صرف متعلقہ وکلاء اور صحافیوں کو آج داخلے کی اجازت ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف کے آج پیش نہ ہونے کی صورت میں دائمی وارنٹ بحال کر دیے جائیں گے، نواز شریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شریک ملزمان ہیں۔