دمشق (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے جنوبی شام میں فضائی حملوں میں آٹھ فوجی شہید ہوگئے ۔
شامی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی شام میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، ایک حملے میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ پہلے راکٹ فائر کا جواب تھا۔
حالیہ ہفتوں میں لبنان اور شام کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر لبنان کے ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ حزب اللہ اور اتحادی فلسطینی دھڑوں کے ساتھ مسلسل راکٹ اور توپ خانے کے تبادلے نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں ایک نئے محاذ کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔
شام کے جنوب میں فلسطینی دھڑوں نے گذشتہ ہفتے سے کئی بار اسرائیل کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے کہااسرائیلی فورسز نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے فضائی جارحیت کی۔