قازقستان :کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے22 کان کن ہلاک

آستانہ(پاک ترک نیوز) قازقستان میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کے واقعے میں22 کان کن ہلاک ہوگئے۔
قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔
انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 200 کان کن موجود تھے۔
برطانوی سٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More