آذربائیجان سے براہ راست پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آذربائیجان سے براہ راست پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے آذربائیجان سے براہ راست پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ۔ آذربائیجان کی ایئر لائن نے اسلام آباد کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔
آذربائیجان کے شہر باکو سے پہلی پرواز 100 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر کینن کے ذریعے سیلوٹ پیش کیا گیا۔
ایئر پورٹ پر سی اے اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے پرواز میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق باکو سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کو سفری سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملک کو زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More