سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی حد بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ 100 انڈیکس اس پہلے مئی 2017 میں دوران ٹریڈنگ 53 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More