سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 54ہزارپوائنٹس کی حد کر گئی ۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 450 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 54 ہزار 267 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 737 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More